سندھ حکومت کراچی کو صاف ستھرا کرنے میں تعاون کرے گی ناصر شاہ

شہر میں تجاوزات کے خاتمے میں کوتاہی کا مظاہرہ کیا گیا تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، صوبائی وزیر توانائی


Staff Reporter July 14, 2024
شہر میں تجاوزات کے خاتمے میں کوتاہی کا مظاہرہ کیا گیا تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، صوبائی وزیر توانائی

صوبائی وزیر توانائی ،ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ سندھ حکومت کراچی کو تجاوزات سے پاک ، صاف ستھرا اور خوبصورت شہر بنانے میں بلدیاتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ کا کراچی شہر کی سڑکوں اور گرین بیلٹ پر تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

انہوں نے کہاکہ کسی طرح کی تجاوزات کی بالکل اجازت نہیں ہوگی، اگر شہر میں تجاوزات کے خاتمے میں کسی طرح کی کوتاہی کا مظاہرہ کیا گیا تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ شہر کو خوبصورت اور پُررونق دیکھنا نہیں چاہتے۔کسی بھی فٹ پاتھ، گرین بیلٹ، سروس روڈ پر تجاوزات کی بالکل اجازت نہیں ہوگی۔

ناصر حسین شاہ نے کہاکہ کچھ نجی دفاتر نے اپنے جنریٹر فٹ پاتھ پر رکھے ہوئے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ شہر کراچی کو پُرکشش بنانے کے متعدد اقدامات کررہے ہیں۔

ناصر شاہ نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ میئر اور کمشنر کراچی کو تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے ہدایات دے چکے ہیں ،ڈی سی اور پولیس ان تجاوزات کو ہٹانے میں مکمل تعاون کریں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں