اسلامی بینکنگ مغرب کیلیے بھی پرکشش بن رہی ہے ماہرین

سودی نظام سرمایہ داروں کے مفادات کا تحفظ، عدم مساوات، افلاس و عسرت میں اضافہ کرتا ہے


این این آئی June 30, 2014
جسٹس (ر) غوث محمد اور نجی بینکوں کے ماہرین کا تقسیم اسناد کی تقریب و عشائیے سے خطاب۔ فوٹو: فائل

اسلامی بینکنگ کا نظام بتدریج عوام میں مقبول ہورہاہے۔ مغربی ممالک میںاسلامی بینکنگ کے ان تجربات سے استفادہ تجرباتی طور پر کیا جارہا ہے کیونکہ سودی معیشت نے عالمی کساد بازاری میں معیشت کو تباہ کرنے میں اہم کردار اداکیا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ اسلامی بینکنگ پر صحیح اسلامی روح اور قرآن وسنت کی روشنی میں عمل کیا جائے تو یہ ایک معتبر، پرکشش اور قابل تقلید نظام ہے۔مغربی ممالک میں سود پر مبنی اقتصادی نظام بادی النظر میں سرمایہ داروں کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے اور امیر وغریب کے درمیان تفاوت کو بڑھارہاہے جس کے نتیجے میں معاشرے میں عدم مساوات اور افلاس وعسرت بڑھ رہی ہے۔ اگر آپ ملائیشیا کے کامیاب اسلامی بینکنگ کے مشاہدات سے کچھ سیکھنا چاہتے ہیں تو سیکھ سکتے ہیں۔ملک میں اسلامی بینکاری کا ابتدائی خاکہ 1970 میں تیار ہوا جبکہ اسلامی بینکاری فی الحقیقت کا آغاز 1980 میں ہوا۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز جسٹس ریٹائرڈ ڈاکٹر غوث محمد،مقامی نجی بینک کے مختلف نمائندوں احمد علی صدیقی،مفتی سید صابر حسین،مفتی ارشاد احمد اعجاز، بینک اسلامی شریعہ ایڈوائزر، مفتی ندیم اقبال اور ڈائریکٹر شیخ زید اسلامک سینٹر ڈاکٹر نور احمد شاہتاز نے شیخ زید سینٹر کے زیر اہتمام منعقدہ ''تقسیم اسناد کی تقریب '' سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا اہتمام شیخ زید اسلامک سینٹر میںکیا گیا تھاجس میں ایگزیکٹو سرٹیفیکٹ کورس ان اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس مکمل کرنے والے کامیاب طلبہ میں تقسیم اسناد اور سالانہ عشائیہ منعقد ہوا تھا۔ تقریب میں مفتی عبد الرحمن، الٰہی ابراہیم اور سینئر سول جج اللہ بچایو گبول نے بھی شرکت کی۔

ڈائریکٹر ڈاکٹر نور احمد شاہتاز نے کہا کہ اسلامی بینکنگ کا نظام مغرب کیلیے بھی اب پرکشش ہوگیا ہے کیونکہ سود پر مبنی معاشیات اور اقتصادی نظام دراصل سرمایہ داروں کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔ اسلامی بینکنگ کے فروغ میں شیخ زید اسلامک سینٹر جامعہ کراچی اہم کردار اداکررہاہے۔یہاں کے فارغ التحصیل طلبہ مختلف بینکوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔شیخ زید اسلامک سینٹر واحد ادارہ ہے جو مالیاتی اداروں کو تربیت یافتہ افرادی قوت مہیا کررہا ہے۔تقریب کے آخر میں کامیاب طلبہ کو اسناد دی گئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید غضنفر احمد نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں