گوجرانوالہ وائلڈ لائف اسٹاف کی کارروائی کے دوران تحفظ شدہ بندر 25 ممولے برآمد
عدالت نے ملزمان پر جرمانہ عائد کرکے بندر کو پرائیویٹ فارم منتقل کرنے اور ممولے قدرتی ماحول میں آزاد کرنے کا حکم دیا
وائلڈ لائف سٹاف گوجرانوالہ ریجن نے تحفظ شدہ جنگلی جانوروں اور پرندوں کی بازیابی کے لیے جاری آپریشن کے دوران تحفظ شدہ ایک بندر اور 25 زرد ممولے برآمد کیے اور تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف عاصم بشیر چیمہ کی ہدایت پر گوجرانوالہ ریجن کے اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شہری کے غیر قانونی قبضے سے ایک بندر برآمد کر کے ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔
عدالت نے ملزم کو 10ہزار روپے جرمانہ کردیا اور بندر کو بحالی کے لیے پرائیویٹ بریڈنگ فارم منتقل کر نےکا حکم دیا۔
اسی طرح وائلڈ لائف اسٹاف گوجرانوالہ ریجن نے پنجاب وائلڈ لائف اسکواڈ سے موصولہ اطلاع پر قلعہ دیدار سنگھ کے قریب ناکہ بندی کر کے دو غیر قانونی شکاریوں سے25 ممولے برآمد کر لیے تاہم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شکاریوں کا تیسرا ساتھی فرار ہو گیا۔
وائلڈ لائف اسٹاف نے دونوں ملزمان اور مال مقدمہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا جہاں عدالت نے ملزمان کو20 ہزار روپے جرمانہ کرکے پرندے قدرتی ماحول میں آزاد کر وا دیا۔
اسٹاف نے بتایا کہ ملزمان کے تیسرے ساتھی کے خلاف تھانہ قلعہ دیدارسنگھ میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔