گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا عابد شیر علی
رمضان میں صارفین کو کم نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلیے وسیع بنیادوں پر اقدام کیے ہیں، عابد شیر علی
وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت نے ماہ صیام کے دوران صارفین کو ارزاں نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے وسیع بنیادوں پر جامع اقدامات کیے ہیں جن کی بدولت گرانفروشی کی منفی سوچ رکھنے والے مفاد پرست عناصر کی کمر ٹوٹ جائیگی۔
انہوں نے یہ بات رمضان بازاروں کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔وہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ریاض شاہد چوک اسلام نگر میں منعقدہ ڈیلی سستے رمضان بازار میں گئے اور وہاں پھلوں، سبزیوں، دالوں، گوشت اور کچن کی دیگر آئٹمز کی دسیتابی، معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ ڈی سی او نورالامین مینگل، اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) شفیع اللہ خاں، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اکبر علی غوری، ٹی ایم او میاں خالد جاوید اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
چوہدری عابد شیر علی نے رمضان بازار میں خریداری کے لیے آئے ہوئے مردو خواتین سے مہنگائی کے خلاف حکومتی اقدامات اور اشیا کی قیمتوں و معیار سے متعلق دریافت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے 5 ارب روپے کے رمضان پیکج کے تحت صارفین کو آٹا سمیت دیگر کئی اشیا خصوصی رعایتی نرخوں پر فراہم کی جارہی ہیں جبکہ صوبے بھر میں سستے رمضان بازاروں کا جال بچھادیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بے جا اور بلاجواز مہنگائی کے رجحان کی حوصلہ شکنی کے لیے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جاری ہے اور ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔
وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی نے رمضان بازار میں اسٹالوں کی شاندار ترتیب، عمدہ صفائی اور نظم و ضبط کو سراہتے ہوئے کہا کہ صارفین کو پائیدا بنیادوں پر معاشی ریلیف کی فراہمی کے لیے اسلام آباد طرز پر سہولت بازاروں کی تعمیر کے سلسلے میں ڈی سی او نورالامین مینگل کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے اسٹال پر مزید سستے نرخوںپر معیاری دالوں و سبزیوں کی دستیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل سپلائی اور معیار کو برقرار رکھا جائے۔
ڈی سی او نورالامین مینگل نے وزیر مملکت کو بتایا کہ ضلع میں21 رمضان بازاروں کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں فراہمی کے لیے جامع میکنزم پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے رمضان بازاروں میں بزگ شہریوں، سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، شکایات سیل، میڈیکل کیمپس اور صارفین کی سہولت کے لیے دیگر انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں میڈیا نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ ماہ صیام میں لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کو نئے سرے سے ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت کوشش کی جائے گی کہ سحرو افطار اور نماز تراویح کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ ہو۔