پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار

صنم جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے ایکس پراپنی پوسٹ میں صنم جاوید کی گرفتاری کی تصدیق کردی


ویب ڈیسک July 14, 2024
فوٹو: فائل

صنم جاوید کو رہائی کے بعد ایک بار پھر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو ایک بار پھر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔

صنم جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے ایکس پراپنی پوسٹ میں صنم جاوید کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ‏ہم نے بغیر مزاحمت اسے ( صنم جاوید کو) پولیس کے حوالے کیا،یہی قانون کا احترام کرنے والوں کا رویہ ہونا چاہیے اور یہی ہم نے کیا۔

تاہم میاں علی اشفاق نے اپنی پوسٹ میں واضح نہیں کیا کہ صنم جاوید کو کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید کیخلاف ایف آئی اے کا کیس بھی خارج، رہا کرنے کا حکم

واضح رہے کہ آج ہی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے ایف آئی اے کے کیس میں صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں