جیدیپ اہلاوت نے ’مہاراج‘ کے کردار کیلئے انکار کردیا تھا ڈائریکٹر کا انکشاف

مہاراج کے کردار کیلئے عرفان خان کو کاسٹ کرنا چاہتا تھا اور لیکن ان کی زندگی نے وفا نہیں کی، فلمساز


ویب ڈیسک July 14, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

نیٹ فلکس پر حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'مہاراج' کے ڈائریکٹر سدھارتھ ملہوترا نے انکشاف کیا ہے کہ جیدیپ اہلاوت نے مہاراج کے کردار کیلئے انکار کردیا تھا۔

ایک تازہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر نے بتایا کہ فلم کا کردار جیدیپ کیلئے بہت زیادہ چیلنجنگ تھا اسی لئے وہ اس کو نہیں کرنا چاہتے تھے۔

سدھارتھ ملہوترا کے مطابق جیدیپ اہلاوت بالی وڈ کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں اور انہیں بڑی مشکل سے قائل کرنا پڑا۔

فلمساز کا کہنا تھا کہ وہ مہاراج کے کردار کیلئے عرفان خان کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے اور لیکن ان کی زندگی نے وفا نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : فلم 'مہاراج' کیلئے 28 کلو وزن کم کیا، جیدیپ اہلاوت کا انکشاف

یاد رہے کہ فلم 'مہاراج' سے عامر خان کے بیٹے جنید خان کا بالی وڈ ڈیبیو ہوا ہے اور فلمی شائقین جنید اور جیدیپ اہلاوت کی جاندار پرفارمنس کو بہت پسند کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں