خوابوں کی تعبیر

آپ کے خوابوں کی تعبیر اور دلچسپ مجموعہ


فوٹو : فائل

کھانا تیار کرنا
حلیمہ رفیق، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر کسی دعوت کی تیاری میں ہوں اور بہت جلدی جلدی کھانا پکا رہی ہوں تا کہ مہمانوں کے آنے سے پہلے ہی فارغ ہو جاوں ۔ جب میں مہمانوں کی آمد کے بعد کھانا میز پر لگاتی ہوں اور سب کھانا شروع کرتے ہیں تو کوئی بھی نہیںکھا پاتا ۔کیونکہ وہ انتہائی بدمزہ اور بدبو دار ہوتا ہے۔ میں یہ دیکھ کر انتہائی پریشان ہو جاتی ہوں کہ اب کیا کروں اورکہاں سے کچھ اور لاوں ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کسی کے ساتھ خراب تعلقات یا دشمنی کی طرف بھی دلیل کرتا ہے کہ کسی طاقت ور دشمن سے پالا پڑ سکتا ہے۔ گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے۔ گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں ۔

قرات کا مقابلہ
مہوش خان، پشاور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے کالج کے آڈیٹوریم میں بیٹھی مقابلہ قرات میں حصہ لینے والی لڑکیوں کو دیکھ رہی ہوں۔ اپنی دوستوں سے کہہ کے میں بھی ٹیچر کے پاس چلی جاتی ہوں کہ مجھے بھی شامل کر لیں ۔ پھر میں خود کو اونچی آواز میں سورہ الم نشرح کی تلاوت کرتے دیکھتی ہوں ۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی۔ علم و حکمت ملے گی۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔گھریلو و کاروباری معاملات میں دشمن پہ فتح نصیب ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں ۔ کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

گوشت کے پارچے
نائمہ مزمل، جھنگ
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر کسی دعوت کی تیاری میں مشغول ہوں اور بہت تیزی سے کچن میں کام نبٹا رہی ہوں ۔ اسی دوران پک جانے والے گوشت کو نکال کے تیار کرتی ہوں اور پھر گوشت کے انتہائی دیدہ زیب پارچے کسی ٹرے میں لگا رہی ہوں جو کہ بھنے ہوئے ہیں اور ان میں سے بہت سوندھی سوندھی خوشبو آ رہی ہے۔ یہ دیکھ کر میں بہت خوش ہوتی ہوں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ علم و ہنر کی دولت آپ کو نصیب ہو گی جس سے دنیاوی طور پر بھی آپ کو فائدہ ہو گا ۔ یعنی مال و وسائل میں بھی برکت ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ تلاوت قرآن پاک کو اپنا معمول بنا لیں۔

فوت شدہ افراد کا شادی میں آنا
زیب النساء، ساہیوال
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی رشتے دار کی شادی پہ ہوں، جہاں باقی سارے رشتے دار بھی زرق برق لباس میں ملبوس مٹھائی کے ڈبے ہاتھ میں لئے گھوم رہے ہیں۔ اگلی صبح جب میں اس خواب کے بارے میں سوچ رہی تھی تو اچانک مجھے خیال آیا کہ رات خواب میں ساری خواتین تو وہی تھیں جن کا انتقال ہو چکا ہے۔ تب سے میرے ذھن میں برے برے وہم آ رہے ہیں ۔

تعبیر : آپکا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خدانخواستہ کسی کی موت کی خبر بھی ہو سکتی ہے ۔گھریلو اور کاروباری یا تعلیمی معاملات میں بھی پریشانی و رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا شکور یا حفیظ کا ورد کیا کریں۔ حسب استطاعت صدقہ و خیرات بھی کریں۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔

بس میں سفر
ندیم اختر، ملتان
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں بس میں سوار اپنے شہر جا رہا ہوں، وہاں میری اگلی سیٹ پر کوئی بزرگ آتے ہیں جن کے ساتھ بہت سامان ہوتا ہے۔ میں ان کی مدد کے خیال سے اوپر بنے کمپارٹمنٹ میں رکھ دیتا ہوں ۔ جس پر وہ مجھے بہت دعائیں دیتے ہیں ۔ پھر اذان ہونے پہ وہ زبردستی مجھے اپنے کھانے سے کچھ چیزیں افطار کے لئے پیش کرتے ہیں جو میں ہچکچاہٹ کے باوجود قبول کر لیتا ہوں ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو کسی دلی مراد کے پورا ہونے کی طرف دلیل کرتا ہے۔ دینی معاملات میں بہتری کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات میں بھی آسانی و بہتری ہو گی ۔ رزق حلال میں اضافہ ہو گا اور اس کے لئے وسائل مہیا ہوں گے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار بھی کیا کریں ۔

گائوںجانا
عطاء اللہ ، کراچی
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ سسرال گاوں آئی ہوئی ہوں اور یہاں ہم سب بہت بیمار ہو گئے ہیں ۔ یعنی گھر کے سب افراد بیمار ہیں اور کوئی بھی چل پھر نہیں سکتا ۔ سب بستر پر ہیں۔ یہ دیکھ کر میں خود پریشان ہوتی ہوں کہ ہم سب کو یہ کیا ہو گیا ہے۔ کیونکہ گھر میں کوئی بھی ایسا نہیں ہوتا جو ٹھیک ہو اور باقی لوگوں کی دیکھ بھال کر سکے۔ یہ خواب مجھے بہت پریشان کن لگا ۔ مہربانی فرما کے اس کی تعبیر بتا دیجئے ۔

تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے گھریلو معاملات یا اولاد کی طرف سے آپ کو کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ازدواجی معاملات میں بھی بیوی یا شوہر کی طرف سے اسی طرح کے مسلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری معاملات میں بھی کسی پریشانی سے رکاوٹ ہو سکتی ہے۔ اس کا تعلق کاروباری افراد سے ہو سکتا ہے جو آپ کے بھروسے کو توڑ سکتے ہیں۔کوشش کریں کہ ان معاملات میں ضروری کاروائی لازمی کریں تا کہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے ۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ لازمی طور پر صدقہ و خیرات بھی کریں۔

تنگ جوتا
رضوان فرید، سرگودھا
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی فنکشن میں جانے کے لئے تیار ہو رہا ہوں اور ساری فیملی میرا انتظار کر رہی ہے۔ میں تیزی سے تیار ہو کر باہر کی جانب جاتا ہوں تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میرا جوتا بہت زیادہ تنگ ہے اور مجھے کاٹ رہا ہے جس کی وجہ سے مجھ سے چلنا پھرنا مشکل لگ رہا ہے ۔ مگر میں نظر انداز کر کے گاڑی میں بیٹھ جاتا ہوں۔ شادی ہال پہنچ کے مجھ سے دو قدم بھی نہیں چلا جاتا اور میں وہیں پارکنگ سے واپس گھر چل پڑتا ہوں کہ بدل کے آئوں گا ۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں ۔

تعبیر: یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے۔گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے۔ آپ یاحی یا قیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

بس میں سفر
ارشد خان، ملتان
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر جانے کے لئے بس میں سوار ہوتا ہوں ۔ میرے ساتھ سفر میں کوئی مولانا صاحب ہوتے ہیں جو کہ بہت اچھی گفتگو کر رہے ہوتے ہیں ۔ میں اور میرے آس پاس کے مسافر ان کی گفتگو بہت غور اور دلچسپی سے سن رہے ہوتے ہیں ۔ بس سے اتر کر میں خوشی محسوس کرتا ہوں کہ کتنی اچھی گفتگو رہی۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں۔

نکاح ہونا
شمسہ کنول، اسلام آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میری شادی ہو رہی ہے ۔ سارے گھر میں خوب رونق لگی ہے اور سارے رشتے دار جمع ہیں ۔ میرے ابو مولوی صاحب کے ساتھ نکاح کیلئے اندر آتے ہیں ۔ میں خود کو بہت خوش محسوس کر رہی ہوتی ہوں۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں۔

نہر کا گندا پانی
رضیہ مہر، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کہیں جا رہی ہوں، نہر کے کنارے سے دیکھتی ہوں کہ نہر میں گندا پانی ہوتا ہے ۔ یعنی مٹی نما پانی گدلا سا ۔ میری کزن مجھے کہتی ہے کہ آو اس میں کشتی چلائیں تو میں حیران ہو کر پوچھتی ہوں کہ بھلا اس میں کوئی کیسے کشتی چلا سکتا ہے ، مگر وہ مانتی نہیں ۔کشتی میں بیٹھنے کے بعد میں بہت خوفزدہ ہوتی ہوں اور گھبراہٹ کے مارے سانس روک کے بیٹھی رہتی ہوں۔

تعبیر: خواب مختلف عادات کی طرف بھی اشارہ کرتے ہیں تا کہ آپ خود میں تبدیلی لے کر آئیں ۔ یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری کو ذہن سے نکال کر اللہ کی طرف دھیان لگائیں۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

اشیاء خریدنا
ذیشان احمد ، منڈی بہائوالدین
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کچھ سودا سلف لینے گھر سے نکلا ہوں اور جب ادائیگی کی باری آتی ہے تو میری جیب سے پیسے نکلتے ہی نہیں۔ شائد کہیں راستے میں گر گئے ہوں، یہ سوچ کر میں واپس جاتا ہوں مگر مجھے پیسے کہیں نہیں ملتے۔

تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی، غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

کتا کاٹ لیتا ہے
نیر اسد، لاہور
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں بازار میں پھر رہا ہوں اور کہیں سے ایک کتا دوڑتا ہوا آتا ہے اور میری طرف لپکتا ہے۔ میں تیزی سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں مگر وہ بہت تیزی سے میری طرف بڑھتا ہے اور میری ٹانگ پہ کاٹ لیتا ہے۔ میں چھڑانے کی کوشش کرتا ہوں۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

بھوک لگنا
رقیہ بیگم، لاہور
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ مجھے بہت شدید بھوک لگی ہے، مگر ہمارے پاس کچھ کھانے کو نہیں ہے اور میں اپنی بیٹی کے گھر جاتی ہوں کہ شائد وہ کچھ مدد کر سکے مگر وہاں بھی مجھے کچھ نہیں ملتا ۔ سارا خواب پریشانی میں کچھ کھانا ہی تلاش کرتی رہی ہوں۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

کشتی کی سواری
زاہدہ جمیل، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں ایک بہت بڑی سی کشتی میں سوار ہوں اور اس میں بہت ہی انواع و اقسام کے کھانے و پھل موجود ہیں ۔ دریا کا پانی اتنا صاف ہے کہ میں اندر مچھلیاں بھی دیکھ سکتی ہوں ۔ اس کے علاوہ دریا کے اطراف بہت ہی خوش رنگ پھولوں کے تختے ہیں جن کی خوشبو بہت تیز ہے ۔ مجھے یہ سب دیکھ کر بہت ہی لطف آ رہا ہوتا ہے۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

راستہ تلاش کرنا
جمشید ملک، لاہور
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں پتہ نہیں کہاں ہوں اور اس گھر میں سے باہر نکلنا چاہتا ہوں ۔ یہ چاروں طرف سے بند جگہ ہے اور جس کمرے میں میں موجود ہوں وہ جہاں بھی کھلتا ہے ادھر دروازہ بند ہوتا ہے ۔ میں اس بھول بھلیوں جیسے گھر میں بس راستہ ہی تلاش کرتا رہتا ہوں اور کہیں سے بھی کوئی راستہ نہیں مل پاتا ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

علاقے میں ریچھ
صائمہ اکمل شیخ، لاہور
خواب: میں نے دیکھا کہ ہمارے علاقے میں کوئی ریچھ آ گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے کوئی گھر سے باہر نہیں نکل سکتا ۔ میرے والد ہم سب کو سختی سے منع کر رہے ہیں کہ کوئی بھی گھر سے نہ نکلے جبکہ میں دیکھتی ہوں کہ ہمارے گھر کے تمام دروازے کھلے ہیں اور میں تیزی سے چیخیں مارتی ہوئی دوڑتی ہوں کہ کسی طرح بند کر سکوں مگر وہاں تک پہنچ نہیں پا رہی۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں