
ودیا بالن کا کہنا تھا کہ انھوں نے فلم میں بارہ سے زیادہ گیٹ اپ کیے ہیں لیکن شائقین سے ملاقات کے لیے مجھے عام جاسوس کی طرح خصوصی ڈریسنگ کرنا پڑی۔ میں دیکھنا چاہتی تھی کہ میرے فین مجھے پہچان پائیں گے یا نہیں تاہم انھیں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ فلم کی کہانی پر بات کرتے ہوئے ودیا بالن کا کہنا تھا کہ کہ فلم کی کہانی ایک جاسوس کے گرد گھومتی ہے جو جاسوسی کی دنیا میں بہت بڑا نام بنانا چاہتاہے۔ انھوں نے کہا کہ فلم میں بہت سے بھیس بدل کر کردار نبھانا مجھے بہت اچھا لگا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔