سکھ رہنما کے قتل پر بھارت سے ناراض کینیڈین وزیراعظم کی دلجیت سے ملاقات

جسٹن ٹروڈو نے بھارتی گلوکار کو گلے بھی لگایا


ویب ڈیسک July 15, 2024
کینیڈین وزیراعظم نے کنسرٹ سے چند گھنٹے قبل بھارتی گلوکار سے ملاقات کی : فوٹو : بھارتی میڈیا

انڈین پنجابی سُپر اسٹار گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج نے بھارت اور کینیڈا کے کشیدہ تعلقات کے دوران کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کرلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ٹورنٹو میں دلجیت دوسانج نے مداحوں کے لیے ایک شاندار میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا تھا جس میں گلوکار کے مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

اس کنسرٹ کے شروع ہونے سے قبل کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی راجرز سینٹر پہنچے جہاں دلجیت دوسانج کا میوزک کنسرٹ منعقد ہوا تھا۔

جسٹن ٹروڈو نے دلجیت دوسانج سے ملاقات کی اور کینیڈا میں سکھوں کی ثقافت کی تعریف کی، اس موقع پر کینیڈین وزیراعظم نے بھارتی گلوکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور اُنہیں گلے بھی لگایا۔

ملاقات کی ویڈیو جہاں دلجیت دوسانج نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی تو وہیں یہ ویڈیو جسٹن ٹروڈو نے بھی اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر پوسٹ کی۔

جسٹن ٹروڈو اور دلجیت دوسانج کی ملاقات کی ویڈیو پر سکھ مداحوں نے مثبت تبصرے کیے جبکہ بھارت کے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے نفرت انگیز تبصرے کیے گئے۔



واضح رہے کہ کینیڈا میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد سے کینیڈا اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہیں، سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کی خفیہ ایجنسیاں ملوث تھیں۔

مزید پڑھیں: ہردیپ سنگھ کے قتل کا ایک سال ، کینیڈا میں ہزاروں افراد کا بھارت مخالف مظاہرہ

اپنے قتل سے قبل جون 2023 میں ہردیپ سنگھ نجر نے سکھ کمیونٹی سے خطاب میں کہا تھا کہ انہیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار بھارت کی حکومت ہوگی۔

چینل کی جانب سے جاری دستاویزی شواہد میں دکھایا گیا تھا کہ ایک گاڑی سے 2 افراد نکلے تھے اور انہوں نے ہردیپ سنگھ نجر پر گولیاں برسا دی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں