شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ کے گانے میرے محبوب میرے صنم کا نیا ورژن جاری

گانے کے نئے ورژن میں وکی کوشل، ترپتی ڈمری اور ایمی ورک جلوہ گر ہوئے


ویب ڈیسک July 15, 2024
فلم 'بیڈ نیوز' رواں ماہ 19 جولائی کو ریلیز ہوگی : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اور ترپتی ڈمری کی نئی آنے والی کامیڈی فلم 'بیڈ نیوز' میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ کے مقبول گانے 'میرے محبوب میرے صنم' کا نیا ورژن شامل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 'بیڈ نیوز' کے پروڈیوسرز نے فلم کا تیسرا گانا ریلیز کردیا ہے، یہ گانا ماضی کی سُپر ہٹ فلم 'ڈُپلیکیٹ' کے مقبول گانے 'میرے محبوب میرے صنم' کا نیا ورژن ہے۔

فلم 'ڈُپلیکیٹ' میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، جوہی چاولہ اور سونالی بیندرے پر یہ گانا فلمایا گیا تھا جبکہ کامیڈی فلم 'بیڈ نیوز' میں اس گانے کے نئے ورژن میں وکی کوشل، ترپتی ڈمری اور ایمی ورک جلوہ گر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'راتوں رات کچھ نہیں ہوتا'، وکی کوشل نے کامیابی کا راز بتادیا

گانا 'میرے محبوب میرے صنم' جاوید اختر نے لکھا تھا جبکہ گلوکار ادت نارائن اور الکا یاگنک نے گایا تھا لیکن اب اس گانے کے نئے ورژن کی گلوکاری لیجو جارج اور ڈی جے چیتاس نے کی ہے۔

'بیڈ نیوز' کے پروڈیوسرز کو اُمید ہے کہ فلم کے دیگر گانوں 'توبہ توبہ' اور 'جانم' کی طرح 'میرے محبوب میرے صنم' بھی خوب مقبول ہوگا۔

واضح رہے کہ دھرما پروڈکشنز اور لیو میڈیا کلیکٹو کے اشتراک سے پیش کی جانے والی فلم 'بیڈ نیوز' رواں ماہ 19 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں