
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے عسکری کمانڈر رافع سلامہ خان یونس میں بمباری کے دوران شہید ہوئے۔ بمباری کا مقصد حماس کے کمانڈر محمد ضیف کو نشانہ بنانا تھا۔ رافع سلامہ محمد ضیف کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے جو سات اکتوبر کے حماس کے اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کا بھی حصہ رہے۔
اسرائیل کے گزشتہ سال اکتوبر سے غزہ پر حملوں میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔