پشاور 9 اور 10 محرم کو بی آر ٹی سروس بند اندرونِ شہر مکمل سیل ہوگا

یوم عاشور تک 14 ہزار اہلکار سکیورٹی خدمات سرانجام دیں گے، عمارتوں پر اسنائپرز تعینات

(فوٹو: فائل)

9 اور 10 محرم الحرام کو پشاور میں بی آر ٹی سروس بند اور اندرونِ شہر مکمل طور پر سیل ہوگا۔



ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو بی آر ٹی سروس مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی راہداری سمیت فیڈر روٹس پر بھی سروس بند رہے گی اور جمعرات 11 محرم الحرام سے سروس دوبارہ معمول کے مطابق چلے گی۔


دریں اثنا سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کردیا، جس کے مطابق یوم عاشور تک پشاور میں 14 ہزار اہل کار سکیورٹی خدمات سر انجام دیں گے اور نویں و دسویں محرم الحرام کو اندرونِ شہر مکمل طور پر سیل ہوگا۔


پشاور میں جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سے ہوگی۔ اس موقع پر پولیس کے ساتھ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستے بھی تعینات کیے جائیں گے۔ جلوسوں کی گزر گاہوں ، اونچی عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کردیے گئے ہیں۔شہر میں 140 کلورز سرکٹ کیمرے کے ساتھ ساتھ ڈرون کیمروں کی بھی مدد لی جائے گی۔

Load Next Story