محرم الحرام کراچی میں سکیورٹی انتہائی سخت رینجرز اور پولیس کا فلیگ مارچ

امام بارگاہوں اور جلوس کی گزرگاہوں کا معائنہ، بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کیے جائیں گے


Staff Reporter July 15, 2024
(فوٹو: فائل)

محرم الحرام کے موقع پر شہر قائد میں سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کیے گئے ہیں جب کہ رینجرز اور پولیس نے فلیگ مارچ بھی کیا۔


8 محرم الحرام کی مناسبت سے سندھ رینجرز اور پولیس کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق محرم الحرام کی سکیورٹی مزید مؤثر اوریقینی بنانے کے لیے کراچی میں فلیگ مارچ ختمِ نبوت چوک،عباس ٹاؤن، ابو الحسن اصفہانی روڈ، نیپا چورنگی، حسین ہزارہ گوٹھ، بو لان سجی، ملینیم مال، اسٹیڈیم روڈ، شبیر آباد، بہادر آباد، یونیورسٹی روڈ، نیوسبزی منڈی روڈ، داؤد چورنگی، لیاقت آباد اورملیر سمیت دیگر علاقوں میں کیا گیا۔


فلیگ مارچ کے دوران اہم امام بارگاہوں اور جلوس کی گزر گاہوں کا معائنہ کیا گیا جب کہ مرکزی جلوس کے راستوں میں آنے والی بلند عمارتوں پر رینجرز کے اسنائپرز تعینات کیے گئے ہیں۔


علاوہ ازیں مرکزی جلوس کے راستوں کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے روٹ کلیئرنس بھی کی گئی ہے۔


محرم الحرام کے تناظر میں کراچی سمیت سندھ بھر کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور مشتبہ گاڑیوں کی تلاشی جاری ہے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں