اننت امبانی کی شادی سے یوٹیوبر سمیت 2 افراد گرفتار

دونوں افراد ریاست آندھرا پردیش سے ممبئی پہنچے تھے، پولیس

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے : فوٹو : بھارتی میڈیا

ایشیا کے امیر ترین بھارتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے پولیس نے یوٹیوبر سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 12 جولائی کو ممبئی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں اس جوڑے نے اپنی مذہبی رسومات ادا کرکے ایک دوسرے کو میاں بیوی قبول کیا۔

اس جوڑے کی طویل عرصے سے جاری شادی کی تقریبات میں بالی ووڈ ستاروں اور بھارتی کرکٹرز سمیت دُنیا بھر کی بااثر اور شوبز شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔

تاہم، اس شادی میں دو لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے دعوت نامے کے بغیر اننت اور رادھیکا کی شادی کی تقریب میں گُھسنے کی کوشش کی۔


مزید پڑھیں: امبانی کی شادی میں پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات کے چرچے

مختلف میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ممبئی پولیس نے مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کے مقام سے 2 افراد کو دعوت نامے کے بغیر شادی میں گھسنے کی کوشش پر گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد ریاست آندھرا پردیش سے ممبئی پہنچے تھے، گرفتار افراد میں سے ایک یوٹیوبر تھا جبکہ دوسرے نے خود کو بزنس مین بتایا۔

ممبئی پولیس نے دونوں افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے لیکن بعدازاں قانونی کارروائی مکمل ہونے پر دونوں کو رہا کردیا گیا۔
Load Next Story