بڈھ بیر جائیداد کے تنازع پر 8 افراد کے قتل کے 3 ملزمان کی ضمانت میں مزید توسیع

مدعی مقدمہ کے وکیل کی جانب سے ریکارڈ دیکھنے کے لیے مہلت مانگنے پر عدالت نے ضمانت میں توسیع کردی

(فوٹو: فائل)

بڈھ بیر میں جائیداد کے تنازع پر 8 افراد کے قتل کے 3 ملزمان کی ضمانت میں مزید توسیع کردی گئی۔


انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بڈھ بیر مقدمے میں نامزد 3 ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے کی۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ مدعی مقدمہ کے وکیل کی جانب سے ریکارڈ دیکھنے کے لیے مہلت مانگی گئی ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: بڈھ بیر؛ جائیداد کے تنازع پر 8 افراد کے قتل میں ملوث باپ 2 بیٹوں سمیت گرفتار



عدالت نے تینوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 22 جولائی تک توسیع کردی ۔


پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان شاہ موس ،عزیز الرحمان اور عبید اللہ نے ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر گھر کے اندر فائرنگ کی تھی، جس سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ جاں بحق افراد میں 4 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔ واقعے کے بعد درخواست گزاروں سمیت 7 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔


مزید پڑھیں: پشاور؛ بڈھ بیر میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 8افراد جاں بحق


مقدمے میں نامزد 3 افراد پہلے ہی گرفتار جب کہ 3 افراد نے عبوری ضمانت کی درخواستیں دے رکھی ہیں ۔

Load Next Story