حملے میں زخمی ٹرمپ پارٹی کنونشن میں شرکت کیلیے پہنچ گئے

ریپبلکن پارٹی کے کنونشن میں ٹرمپ کو باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا


ویب ڈیسک July 15, 2024
ٹرمپ گزشتہ روز قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے:فوٹو:سوشل میڈیا

قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ری بپلکن پارٹی کے کنونشن میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہنے کے بعد پیر کو ریپبلکن پارٹی کے نیشنل کنونشن میں شرکت کے لیے ملواکی پہنچے ۔ کنونشن میں ٹرمپ کو باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا۔ چار روزہ کنونشن میں سیاسی کارکنان اور مندوبین شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ پرحملہ کرنے والے کے گھر سے بم بنانے کا سامان برآمد، پینٹاگون

صدر ٹرمپ نے انتخابی ریلی میں زخمی ہونے کے بعد جاری بیان میں کہا تھا کہ ہمیں ہمیشہ سے زیادہ اب متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹرمپ پر ہفتے کی شام پینسلوینیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران حملہ کیا گیا تھا۔ گولی ان کے کان کو چھوتے ہوئے گزر گئی تھی۔ ایف بی آئی نے ایک 20 سالہ نوجوان کو حملہ آور کے طور پر شناخت کیا ہے جسے موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |