ریلوے پولیس پشاور کی ایمانداری غیرملکی کرنسی سے بھرا پرس خاتون کے حوالے

پرس میں 370 درہم، 27 ہزار روپے، 5 عدد اے ٹی ایم اور 2 عدد شناختی کارڈز موجود تھے


ویب ڈیسک July 15, 2024
فوٹو فائل

ریلویز پولیس پشاور ڈویژن نے ایمانداری کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی کرنسی سے بھرا پرس حقیقی مالک کے حوالے کر دیا۔

ترجمان ریلویز کے مطابق ریلویز پولیس کو لیڈیز پرس اٹک خورد ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کی بوگی سے ملا جس میں 370 درہم، 27 ہزار روپے، 5 عدد اے ٹی ایم اور 2 عدد شناختی کارڈز موجود تھے۔

ریلویز پولیس نے خاتون مسافر کو ٹریس کرکے پرس اس کے حوالے کیا۔ خاتون نے ریلویز پولیس کی ایمانداری کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں