ملک کے بیشترعلاقوں میں رواں ہفتے مزید  بارشوں کا امکان

بحیرہ عرب سے 16 جولائی کو مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 15, 2024
سندھ کے مختلف علاقوں میں 18 اور19 جولائی کو بارش متوقع ہے:فوٹو:فائل

رواں ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جولائی سے بحیرہ عرب سے مون سون کی ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہوں گی۔ اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں 17 سے 20 جولائی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 16 سے 21 جولائی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 17 سے 19 جولائی کے دوران آندھی کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ سندھ کے مختلف علاقوں میں 18 اور 19 جولائی کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں 17 سے 21 جولائی کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے اور کشمیر میں 16 سے 21 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔