رمضان کی آمد کے ساتھ ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

امسال بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو مناسب نرخ پراشیائے خورونوش کی فراہمی کے بلند وبانگ دعوے کیے گئے


Business Reporter June 30, 2014
رمضان المبارک کی آمد پر ایمپریس مارکیٹ میں سبزی فروش کے ٹھیلے پر گاہک ہوشربا قیمتوں کے باعث پریشان کھڑے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

گراں فروشوں نے رمضان کی آمدسے قبل ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا،سبزیاںفی کلو 10 روپے سے زائد قیمت پر فروخت کی جانے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کومناسب نرخ پراشیاصرف کی فراہمی کے بلندوبانگ دعوے کیے گئے ہیںتاہم رمضان کی آمدسے ایک روزقبل ہی گراںفروشی کا بازار گرم کردیا گیا ہے، شہر میں کیے گئے سروے کے مطابق عام دنوں میں 40 سے 60روپے فی درجن فروخت ہونے والے کیلے 80سے 100روپے درجن فروخت ہورہے ہیں۔

گرما درجہ اول 100سے 120روپے جبکہ درجہ دوم 70سے 80روپے کلو،چھوٹے سائزکی خوبانی، آڑو اور آلوچے 120سے 150روپے کلو ،بڑے سائز کے آڑو خوبانی اورآلوچے 180سے 200روپے کلو تک فروخت کیے جارہے ہیں، خربوزہ 60 سے 70روپے کلو فروخت ہورہاہے، تربوزکی قیمت 40سے 50روپے فی کلو وصول کی جارہی ہے،رمضان کی آمدسے قبل 500گرام چیری کا ڈبہ 150روپے میں فروخت ہورہا تھا جو اب 200سے 230 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، چونسا آم درجہ اول 80سے 100روپے کلو، سندھڑی آم درجہ اول 80سے 90روپے کلو اور درجہ دوم 60 سے 70روپے فروخت کیا جارہا ہےْ

سبزیوں کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے آلو 50سے بڑھ کر 60روپے کلو، پیاز 30سے بڑھ کر 40روپے کلو فروخت ہورہی ہے، بھنڈی کی قیمت 100روپے کلو وصول کی جارہی ہے ،پالک 40 روپے کلو فروخت ہورہی ہے،لوکی اور توری 40روپے کلو جبکہ ٹنڈے اورکریلے 60روپے کلو فروخت ہورہے ہیں، کھیر ا40 روپے کلو، ٹماٹر 40 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے ،آلو 70 روپے اور پیاز 40روپے ،ادرک 60 سے 70روپے پاؤ، لہسن 30سے 40روپے پاؤ فروخت ہو رہا ہے جبکہ لیموںکی قیمت 40روپے فی پاؤ وصول کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں