بلوچستان سے کراچی آنے والی دو بسوں سے ایک کروڑ 62 لاکھ روپے کی منشیات برآمد
پکڑی گئی بھنگ کا وزن 9 کلو گرام ہے، منشیات لانے والی پانچ کروڑ روپے مالیت کی دو بسیں بھی ضبط کرلی گئیں
پاکستان کسٹمز کراچی نے بلوچستان سے کراچی آنے والی دو بسوں سے 9 کلو گرام بھنگ برآمد کرلی جس کی مالیت 1 کروڑ 62 لاکھ روپے ہے۔
کسٹمز انفورسمنٹ کی ٹیم ڈپٹی کلکٹر کسٹمز محمد رضا نقوی کی قیادت میں دو مختلف انفارمیشن بیسڈ کارروائیوں میں 9 کلوگرام قیمتی اور مہنگی منشیات ماریجوانہ (بھنگ) برآمد کرلی۔ ماریجوانہ بلوچستان سے مسافر بسوں کے خفیہ خانوں میں منظم انداز میں چھپاکر کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
آپریشنل ہیڈ محمد رضا نقوی نے ایکسپریس کو بتایا کہ دونوں کارروائیوں میں برآمد ہونے والی ماریجوانہ کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 62 لاکھ روپے ہے، دونوں کارروائیوں میں استعمال ہونے والی 5 کروڑ روپے مالیت کی دو مسافر بسیں بھی ضبط کرلی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کسٹمز موچکو چیک پوسٹ پر پہلی کارروائی میں بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر BTA121 کے خفیہ خانوں سے 65لاکھ روپے مالیت کی 3.6کلوگرام ماریجوانہ برآمد کی گئی جبکہ دوسری کارروائی میں بھی بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر JG5645 سے 97لاکھ روپے مالیت کی 5.4کلو ماریجوانہ برآمد کی گئی۔
کسٹم آفیسر رضا نقوی نے بتایا کہ کسٹمز ایکٹ مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے مجاز عدالت سے ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے جبکہ ضبط شدہ منشیات اور دونوں بسیں اے ایس او کسٹمز گودام منتقل کردی گئی ہیں۔