تحریک انصاف پر پابندی کا حکومتی فیصلہ فاشزم کی مثال ہے جماعت اسلامی

صرف آمرانہ سوچ پر یقین رکھنے والی جماعتیں ہی ایسے غاصبانہ فیصلے کرسکتی ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن


ویب ڈیسک July 15, 2024
(فوٹو: فائل)

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی کا حکومتی فیصلہ فاشزم کی مثال ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) پرپابندی کے فیصلے پر ' ایکس ' ( ٹویٹر) پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 47 پر بننے والی حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ فاشزم/فسطائیت کی مثال ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ جمہوری معاشروں میں ان فیصلوں کی کوئی گنجائش نہیں، اس ملک میں آئین بھی ہے اورعدالتیں بھی۔

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ صرف آمرانہ سوچ پر یقین رکھنے والی جماعتیں ہی ایسے غاصبانہ فیصلے کرسکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں