کراچیگستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج 18افرادجاں بحق 120 سے زائد زخمی

نامعلوم افراد نے پی آئی ڈی سی پل پرکئی دکانیں اور ایک بینک کو لوٹ لیا


ویب ڈیسک September 21, 2012
مظاہرین نے ایم اے جناح روڈ پر واقع نشاط سینما اور پی آئی ڈی سی میں 2 بینکوں کو بھی آگ لگادی، پی آئی ڈی سی پل پرکئی دکانیں اور ایک بینک لوٹ لیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

یوم عشق رسول کے موقع پر نامعلوم افراد کی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 18 افراد جاں بحق اور 120 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ مختلف واقعات میں مظاہرین نے 3 پولیس وین، 5 سینما گھر، 5 بینک اور 10 گاڑیوں کو بھی اگ لگا دی گئی۔

یوم عشق رسول کے موقع پر کراچی میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ اس موقع پر مشتعل افراد نے وزیر اعلی ٰ ہاوس کے سامنے 3 پولیس موبائلوں کو آگ لگا دی اورکسٹم ہاؤس سے متصل ایک عمارت کو بھی نذر آتش کردیا ۔

نمائش چورنگی اورنیٹی جیٹی پل پرمظاہرے کے دوران شدید فائرنگ کی گئی جس کے دوان مشتعل افراد نے نیٹی جیٹی پل پر پولیس کی بکتر بند گاڑی کو آگ لگادی ۔مظاہرین نے ایم اے جناح روڈ پر واقع 5سینما گھروں اور پی آئی ڈی سی میں 5 بینکوں کو بھی آگ لگادی، نامعلوم افراد نے پی آئی ڈی سی پل پرکئی دکانیں اور ایک بینک کو لوٹ لیا۔

لانڈھی میں مشتعل افراد نے گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کے دوران ٹرین پر پتھراؤکیا۔ اسٹار گیٹ اورشارع پاکستان پرشہریوں نے بھی توہین آمیزفلم کے خلاف احتجاج کیا اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر جلائے اور امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا۔

گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے سینٹرل پولیس ہیڈ آفس پر پتھراؤ اورمنگھو پیر تھانے پر حملہ بھی کیا۔

کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر شہرمیں موبائل فون سروس بند کر دی گئی تھی جوبعدازاں کھول دی گئی لیکن شہر کی مخدوش صورتحال کے باعث موبائل فون سروس دوبارہ بند کردی گئی جورات گئے تک بحال کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |