سوناکشی سنہا ہنی مون کے دوسرے مرحلے میں اکیلے فلپائن پہنچ گئیں

اداکارہ اور ظہیر اقبال نے 23 جون کو شادی کی تھی اور دونوں فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ میں ساتھ کام کرچکے ہیں


ویب ڈیسک July 15, 2024
سوناکشی سنہا نے 23 جون کو اپنے دوست ظہیر اقبال سے شادی کی : فوٹو : فائل

بالی وڈ اسٹار اداکارہ سوناکشی سنہا ہنی مون کے دوسرے مرحلے میں اکیلے فلپائن پہنچ گئیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری مین ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خبر دی کہ وہ ہنی مون کے سیکنڈ راؤنڈ کیلئے فلپائن پہنچی ہیں۔

afsfasfas

سوناکشی سنہا نے بتایا کہ پروازیں الگ ہونے کی وجہ سے انہیں فلپائن اکیلے آنا پڑا اور وہ اب اپنے شوہر کا انتظار کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سوناکشی سنہا کا 'ہیرامنڈی' کے بعد فلم 'کاکودا' میں لگاتار ڈبل رول

یاد رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے 23 جون کو شادی کی تھی اور دونوں فلم 'ڈبل ایکس ایل' میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں