نواز اور شہباز شریف کی تین روز میں دوسری ملاقات، سیاسی صورتحال پر مشاورت

ویب ڈیسک  پير 15 جولائی 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، تین روز کے دوران یہ  مسلسل دوسری ملاقات ہے ۔

ذرائع  کے مطابق ملاقات مری میں نواز شریف کی رہائش گاہ  پرہوئی،  جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی شریک  تھیں۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی بعد کی صورتحال اورآئندہ  کی پارٹی حکمت عملی پر مشاورت مکمل کر لی گئی۔

اجلاس میں اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں جارحانہ پالیسی اختیار کی  جائے گی اور تمام قانونی اور آئینی آپشن پر غور کیا  جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  ملاقات میں  قومی اسمبلی کا اجلاس بھی جلد بلانے پر اتفاق کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔