پی ٹی آئی ریاست مخالف سرگرمیوں میں بھی ملوث رہی ہے، ایم کیو ایم

ویب ڈیسک  پير 15 جولائی 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر اپنا مؤقف جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پارٹی کا پالیسی مؤقف جاری کردیا۔

پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی  نے غیر جمہوری ،غیر ذمہ دارانہ اور ریاست مخالف پالیسیوں کو اپنی سیاست کا حصہ بنایا۔

ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ریاست مخالف سرگرمیوں میں بھی ملوث رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔