پی ٹی آئی ریاست مخالف سرگرمیوں میں بھی ملوث رہی ہے ایم کیو ایم

پی ٹی آئی نے غیر جمہوری ،غیر ذمہ دارانہ اور ریاست مخالف پالیسیوں کو اپنی سیاست کا حصہ بنایا، ایم کیو ایم

فوٹو فائل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر اپنا مؤقف جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پارٹی کا پالیسی مؤقف جاری کردیا۔


پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے غیر جمہوری ،غیر ذمہ دارانہ اور ریاست مخالف پالیسیوں کو اپنی سیاست کا حصہ بنایا۔

ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ریاست مخالف سرگرمیوں میں بھی ملوث رہی ہے۔
Load Next Story