تحریک انصاف پر پابندی کا حکومتی فیصلہ باعث تشویش ہے امریکا

سیاسی جماعت پر پابندی کے بیانات دیکھے ایسا محسوس ہوتا ہے یہ پیچیدہ عمل کا آغاز ہے، میتھیو ملر


ویب ڈیسک July 16, 2024
فوٹو فائل

امریکا نے تحریک انصاف پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران 'پی ٹی آئی پر ممکنہ پابندی' سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔

میتھیو ملر نے کہا کہ سیاسی جماعت پر پابندی کے حکومتی بیانات دیکھے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ سیاسی پیچیدہ عمل کا آغاز کیا جارہا ہے تاہم اس اندرونی عمل اور فیصلوں پر امریکا نظر رکھے گا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی، عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی باعث تشویش ہے کیونکہ یہ اقدام انسانی حقوق، آزادی اظہار رائے، آئینی اور جمہوری اصولوں کی پُرامن پاسداری کی مخالفت ہے۔

ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا جمہوری عمل اور وسیع تر اصولوں اور قانون کی حکمرانی سمیت انصاف کے اقدامات کی ہمیشہ سے حمایت کرتا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں