غذا کی کھپت قابو کرنے والے جین کی نشاندہی

لائینگیو روئی کا کہنا تھا کہ یہ جین غذا کی کھپت اور توانائی کا خرچ کنٹرول کرتا ہے


ویب ڈیسک July 16, 2024

محققین نے ایک ایسے جین کی نشان دہی کی ہے جو غذا کی کھپت اور توانائی کے خرچ کو قابو کرنے میں اہم کردار رکھتا ہے۔ ایس ایچ 2 بی 1 نامی جین میں ہونے والے تغیرات کا تعلق موٹاپے، ٹائپ 2 ذیا بیطس اور جگر کے مرض سے متعلقہ میٹابولک مسائل سے ہوتا ہے۔

یو-ایم میڈیکل اسکول میں کی جانے والی تحقیق میں لائینگیو روئی اور ان کی ٹیم نے دماغ کے اندر اس حصے (پیراوینٹریکیولر ہائپوتھیلامس یا پی وی ایچ) کی نشان دہی کی، جہاں یہ جین سرگرم ہوتا ہے، جو بلڈ پریشر اور مائع کے توازن کو قابو کرنے میں شامل ہوتا ہے۔

جین کی دماغ کے اس حصے سرگرمی اور اس کے ڈورسل ریف نیوکلیئس کے ساتھ تفاعل بھوک اور جسم کے وزن پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ایس ایچ 2 بی ون کے فنکشن میں بہتری ممکنہ طور پر موجودہ ادویات کے نقصانات کے بغیر موٹاپے کا بہتر علاج فراہم کر سکتا ہے۔

لائینگیو روئی کا کہنا تھا کہ یہ جین غذا کی کھپت اور توانائی کا خرچ کنٹرول کرتا ہے۔ موٹاپا دو وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے: اگر آپ بہت زیادہ کھائیں تو آپ میں چکنائی جمع ہوجاتی ہے۔ توانائی کا اخراج بہت کم ہو تو بھی چکنائی جمع ہوجاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں