مقبوضہ کشمیر میں فوجی قافلے  پر حملے میں بھارتی میجر سمیت 4 اہلکار ہلاک

بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی


ویب ڈیسک July 16, 2024
گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا:فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کے حملے میں بھارتی فوج کے میجر سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز پرحملہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں ہوا۔ بھارتی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی شروع کردی ہے۔

بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈوڈا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کے دوران حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں اور بھارتی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ ڈوڈا اور قریبی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں