سائٹ سپرہائی وے پولیس کے چاکر ہوٹل کے قریب مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق رات گئے سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے، جن کی لاشیں ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی عمریں 18 اور 26 برس کے درمیان ہیں، تاہم ان کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے ان کی شناخت کی جا سکے۔پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔