پشاور میں موبائل سروس معطل کردی گئی بی آر ٹی سروس بھی بند

پشاور میں 14 ہزار اہل کار سکیورٹی خدمات سر انجام دے رہے ہیں


ویب ڈیسک July 16, 2024
پشاور میں 14 ہزار اہل کار سکیورٹی خدمات سر انجام دے رہے ہیں

پشاور میں موبائل سروس معطل اور بی آر ٹی سروس بھی بند کردی گئی۔

آج 9 محرم کو موبائل سروس معطل ہے جو کل 10 محرم کو بھی بند رہے گی۔


سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کردیا، جس کے مطابق یوم عاشور تک پشاور میں 14 ہزار اہل کار سکیورٹی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور نویں و دسویں محرم الحرام کو اندرونِ شہر مکمل طور پر سیل ہے۔

پشاور میں جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سے کی جارہی ہے۔ پولیس کے ساتھ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستے بھی تعینات ہیں۔ جلوسوں کی گزر گاہوں ، اونچی عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کردیے گئے ہیں۔

شہر میں 140 کلورز سرکٹ کیمرے کے ساتھ ساتھ ڈرون کیمروں کی بھی مدد لی جارہی ہے۔

بی آر ٹی سروس مکمل طور پر بند ہے اور جمعرات 11 محرم الحرام سے دوبارہ معمول کے مطابق چلے گی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |