دورہ آسٹریلیا حارث وائٹ بال میں شاہینز کے کپتان مقرر
ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ہی عثمان خان اسکواڈ میں شامل ہوگئے
دورہ آسٹریلیا کیلیے پاکستان شاہینز وائٹ بال ٹیم کی قیادت محمد حارث کو سونپ دی گئی جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ہی عثمان خان اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔
محمد حارث نے آخری مرتبہ کولمبو میں منعقدہ اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 میں پاکستان شاہینز کی قیادت سنبھالی تھی، فائنل میں ٹیم نے بھارت کو 128 رنز سے مات دے کر ٹائٹل کا دفاع کیا تھا۔ پاکستان شاہینز پہلے ہی سے ڈارون میں موجود ہیں جہاں انھیں بنگلہ دیش 'اے' کے خلاف 2 چار روزہ میچز کھیلنے ہیں۔
شاہینز 50 اوورز کے میچ میں ناردرن ٹیریٹری (این ٹی) اور بنگلہ دیش اے سے مقابلہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان شاہینز کے کپتان نے قومی ٹیم میں مناسب مواقع نہ ملنے کا شکوہ کردیا
ٹیم 9 اگست سے شیڈول ٹی 20 سیریز میں بھی حصہ لے گی جس میں دیگر شریک ٹیمیں اے سی ٹی کومیٹس، بنگلہ دیش اے، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن اسٹارز، پرتھ اسکورچرز، ناردرن ٹیریٹری اسٹرائیک، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور تسمانیہ ہیں، گزشتہ سال اسے فائنل میں این ٹی اسٹرائیک نے 46 رنز سے ہرایا تھا جبکہ شاہینز نے ون ڈے میچز میں پاپوا نیوگنی کو 224 رنز اور ناردرن اسٹرائیک کو 84 رنز سے زیر کیا تھا۔
وائٹ بال میچز کے لیے ریڈ بال سائیڈ سے 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عبد الفصیح، عرفات منہاس، عارف یعقوب، جہانداد خان، محمد حارث، محمد عمران جونیئر اور عثمان خان کو ٹیم میں کامران غلام، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد علی، مبصر خان، طیب طاہر اور عمر امین کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: شاہین نے کوچز سے نامناسب رویہ کیوں رکھا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
یاد رہے کہ پی سی بی نے بغیر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے کسی بھی کرکٹر کو قومی اسکواڈز کا حصہ نہ بنانے کا اعلان کیا ہے، البتہ غیرملکی کھلاڑی کی حیثیت سے پی ایس ایل میں حصہ لینے والے عثمان خان کو شاہینز میں شامل کر لیا گیا۔
اسکواڈ میں محمد حارث (کپتان)، عبدالفصیح، عرفات منہاس، عارف یعقوب، فیصل اکرم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، جہانداد خان، کاشف علی، محمد حریرہ، محمد عمران جونیئر، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، شاہنواز دھانی اور عثمان خان شامل ہیں۔