آئندہ 3روز کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے


ویب ڈیسک July 16, 2024
فوٹو: فائل

مون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہونے کے سبب آج سے 18 جولائی کے دوران کراچی میں موسم گرم و مرطوب جبکہ مضافاتی علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 70 سے 80 اور شام کے وقت 60 تا 70 فیصد ہونے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔

آج سے 21 جولائی کے درمیان تھرپارکر، عمرکوٹ، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ 17 سے 20 جولائی کے دوران سانگھڑ، میرپورخاص، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان اور مٹیاری میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

اسی طرح، 18 سے 20 جولائی کے دوران دادو، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، حیدرآباد، گھوٹکی، سکھر اور خیرپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں