مسجد میں فائرنگ عمان میں پاکستانی سفارتخانے میں ایمرجنسی ہاٹ لائن قائم

عمان کے دارالحکومت میں ایک مسجد پر فائرنگ کے واقعے میں 2 پاکستانی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے


ویب ڈیسک July 16, 2024
عمان میں مسجد میں فائرنگ سے 2 پاکستانی سمیت 4 افراد جاں بحق

عمان میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں مسجد میں فائرنگ کے متاثرین سے متعلق ایک ایمرجنسی ہاٹ لائن نے کام شرع کردیا جہاں سے لواحقین اور ورثا رابطہ کرسکتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمان کے علاقے وادی الکبیر میں مسجد میں فائرنگ کے واقعے کے بعد عمان میں پاکستانی سفیر علی عمران نے ہدایات جاری کی ہے کہ عمان میں موجود پاکستانی وادی الکبیر کی جانب نہ جائیں۔

پاکستان سفارت خانہ عمان کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے لیے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانہ بروقت معلومات کی فراہمی اور زخمی پاکستانیوں کو طبی امداد کی فراہمی میں مشغول ہے۔ لواحقین صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

یہ خبر پڑھیں : عمان؛ مسجد میں فائرنگ سے 2 پاکستانی سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

عمان میں پاکستانی سفیر علی عمران نے خولہ اسپتال، ناہدہ اسپتال اور رائل اسپتال کا دورہ کیا۔ زخمیوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان سفارت خانہ عمان پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں