خوشاب میں کشتی الٹنے سے سات بچے ڈوب گئے ایک کو بچالیا گیا

ایک بچے کو بچالیا گیا، ڈوبنے والوں میں دو بھائی بھی شامل، تمام بچوں کی عمریں 14 سے 16 سال کے درمیان ہیں


Staff Reporter July 16, 2024
(تصویر : ایکسپریس)

خوشاب میں نہر میں کشتی الٹنے سے سات بچے پانی میں ڈوب گئے ایک بچے کو بچالیا گیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تحصیل نورپور تھل میں کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں سات بچے پانی میں ڈوب گئے، ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچتے ہوئے بچوں کی تلاش شروع کردی، ایک بچے کو ریسکیو کرلیا گیا بقیہ بچوں کی تلاش جاری ہے۔

Khusab seven child drown 4

تمام بچوں کی عمریں 14 سے 16 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں، ڈوبنے والے بچوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، ان میں سمیع اللّه، عزیزاللّه، آفتاب، وقاص، اسد علی، اور شعیب اکرم شامل ہیں، تمام بچوں کا تعلق نواحی گاؤں پیلو وینس سے ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا ڈی سی خوشاب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Khusab seven child drown 2

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بچوں کو لائف جیکٹس کے بغیر کشتی پر بٹھانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Khusab seven child drown 3

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔