کراچی میں منشیات سپلائی میں ملوث اسلام آباد کی رہائشی لڑکی گرفتار

گرفتار خاتون ایک عرصے سے گلستان جوہر میں مقیم تھیں۔


Staff Reporter July 16, 2024
گرفتار خاتون ایک عرصے سے گلستان جوہر میں مقیم تھیں۔

ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیموں نے کورنگی اور گلستان جوہر میں تین الگ الگ کارروائیوں میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے چرس اور کوکین برآمد کرلی گئی ہے جبکہ ایک کار اور دو موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لی گئی ہیں۔

ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے لانڈھی نمبر 1 میں باری میڈیکل کے قریب گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش دانیال ولد منظور الاہی کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے اعلی کوالٹی کے 6 عدد پیکٹس چرس برآمد کرلئے گئے، جبکہ ملزم کے زیر استعمال ایک موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی۔

ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم دانیال کا تعلق منظم بین الصوبائی گروہ سے ہے جو کوئٹہ سے منشیات کی سپلائی کرتے ہیں۔ ایکسائز حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم دانیال عادی مجرم ہے اور متعدد بار جیل جا چکا ہے۔

ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے گلستان جوہر میں دبئی ہائوس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک اور منشیات فروش محمد دائود گرفتار کرلیا۔

ملزم محمد داؤد کے قبضے سے 5 کلو چرس اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ گلستان جوہر میں ہی ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے ایک گرفتار منشیات فروش ملزم کی نشاندہی پر ایک اور کارروائی کے دوران اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر لیا۔

ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون کا تعلق اسلام آباد سے ہے اور وہ ایک عرصے سے گلستان جوہر میں مقیم تھیں۔ ملزمہ کے قبضے سے 90 ملی گرام کے 24 کوکین کنٹینر برآمد کر لئے گئے ہیں، جبکہ ایک سِوک کار بھی تحویل میں لی گئی ہے۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ پوش علاقوں میں منشیات کی سپلائی کا کام کرتی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |