شدید حبس و گرمی کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

مضافاتی علاقوں کے برعکس شہر کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے


ویب ڈیسک July 16, 2024
(فوٹو: فائل)

دن بھر کی شدید گرمی اور حبس کے بعد شہر قائد کے مضافاتی علاقوں میں بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤں، ملیر ماڈل کالونی، اسکیم 33، گلستان جوہر سمیت اطراف کے علاقوں میں مون سون کے بادل برس پڑے جبکہ کلفٹن میں بوندا باندی اور پھوار ہوئی۔

کراچی میں دوپہر کے وقت درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت اس سے زیادہ تھا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ میں مون سون ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کی پیشگوئی کی تھی، سسٹم کے زیر اثر کراچی میں موسم موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 70 سے 80 اور شام کے وقت 60 تا 70 فیصد ہونے کے سبب شہر میں اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔