ڈولفن اسکواڈ کی بروقت کارروائی سے مغوی لڑکی بازیاب خاتون اغوا کار گرفتار

اغوا کار خاتون، لڑکی کو فیصل آباد سے اغوا کرکے لاہور لے آئی تھی، مددگار 15 کی اطلاع پر ڈولفن اسکواڈ نے پکڑلیا


ویب ڈیسک July 16, 2024
(فوٹو : فائل)

ڈولفن اسکواڈ نے مددگار 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون اغوا کار کو گرفتار کرتے ہوئے مغوی لڑکی کو بازیاب کرالیا۔

ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق نواں کوٹ میں محرم الحرام کے پیش نظر ڈولفن اسکواڈ بدستور شاہراہوں پر گشت میں ہے اس دوران انہیں مددگار 15 کی طرف سے لڑکی مہک کے اغوا کی اطلاع ملی جس میں ایک اغوا کار خاتون، مغوی لڑکی کو فیصل آباد سے اغوا کرکے لاہور لے آئی۔


ترجمان ڈولفن کے مطابق اغواکار خاتون لڑکی کو زبردستی اپنے ساتھ لے جا رہی تھی اسے ڈولفن اسکواڈ نے پکڑلیا، لڑکی کے اغوا کا مقدمہ فیصل آباد کے تھانے نشاط آباد میں درج ہے، ملزمہ کاجل کو تھانہ نوانکوٹ کے حوالہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈولفن ٹیم کی حاضر دماغی و بر وقت ریسپانس سے مغوی لڑکی مہک محفوظ رہی، اس پر ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کی طرف سے ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں