پاکستانی نژاد شبانہ محمود برطانیہ کی پہلی خاتون مسلم لارڈ چانسلر بن گئیں

فخر ہے کہ میں پہلی مسلم خاتون لارڈ چانسلر ہوں جو اردو بول سکتی ہے، شبانہ محمود


ویب ڈیسک July 16, 2024
شبانہ محمود نے پہلی مسلم خاتون لارڈز چانسلر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، فوٹو: فائل

شبانہ محمود نے برطانیہ کی پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلر کا حلف قرآن پر اٹھا لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلی مسلمان لارڈ چانسلر ہیں۔ انھوں نے اپنا حلف مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پر اُٹھایا۔

شبانہ محمود نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں پہلی مسلم خاتون لارڈ چانسلر ہوں جو اردو بول سکتی ہے۔ اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بناؤں گی۔

شبانہ محمود نے کہا کہ اسلام انصاف کا درس دیتا ہے اور میں اس فرض سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں