سعودی ولی عہد اور نو منتخب برطانوی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

دونوں رہنماؤں نے غزہ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا


ویب ڈیسک July 16, 2024
دونوں رہنماؤں نے غزہ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے نومنتخب برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹامر سے ٹیلی فونک گفتگو میں انھیں عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان اور نو منتخب وزیراعظم کیئر اسٹامر کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور دلچسپی کے باہمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

سعودی ولی عہد نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا واحد حل دو ریاستوں کا قیام ہے۔

دونوں رہنماؤں نے سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سرمایہ کاری اور تجارتی معاہدوں پر اتفاق کیا۔

برطانوی وزیراعظم نے مبارک باد اور نیک تمناؤں پر ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور باہمی امور کی دلچسپی کے معاملات پر اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں