’خدا عظیم ہے‘ کا نعرہ لگاکر فرانسیسی فوجی پر حملہ کرنے ہوئے والا عیسائی گرفتار

حملہ آور کانگو کا شہری ہے جو فرانس میں پناہ لینے آیا ہوا تھا


ویب ڈیسک July 16, 2024
حملہ آور کانگو کا شہری ہے جو فرانس میں پناہ لینے آیا ہوا تھا

پیرس میں ایک فوجی اہلکار پر گاڈ از گریٹ کا لگا کر چاقو سے وار کرنے والا 40 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ پیرس کے ایک بڑے ریلوے اسٹیشن گار ڈی ایل ایسٹ اسٹیشن میں پیش آیا۔ فوجی اہلکار کے چاقو کندھے پر لگا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا جو کانگو نژاد ہے۔

حملہ آور نے پولیس کو بتایا کہ فرانس کی فوج اس کے ملک میں حملوں میں ملوث ہے اس لیے فوجی کو نشانہ بنایا۔

پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں