طاقتور حلقے سمجھ جائیں سیاست میں انکی مداخلت ملک کیلیے نقصان دہ ہے فضل الرحمٰن

عزم استحکام آپریشن سے ملک بھر بالخصوص خیبر پختونخوا میں بے چینی میں اضافہ ہوگا، مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب


ویب ڈیسک July 16, 2024
فوٹو فائل

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی بڑی وجہ عسکری اداروں کی مداخلت ہے۔

جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ طاقتور حلقے سمجھ جائیں کہ سیاست میں ان کی مداخلت ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام کی بڑی وجہ عسکری اداروں کی مداخلت ہے، 2018 اور 2024 کے انتخابات کے نتائج نے اداروں کی سرعام مداخلت کا پول کھول دیا۔ سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ عزم استحکام آپریشن سے ملک بھر بالخصوص خیبر پختونخوا میں بے چینی میں اضافہ ہوگا۔

دریں اثنا جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ملکی کی مجموعی صورتحال پر غوروخوض اور اہم فیصلے کیے گئے اور کمر توڑ مہنگائی، امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور دیگر امور پر لائحہ عمل کی تیاری پر بات کی گئی۔

اجلاس میں 10 اگست کو مردان میں کسان کنونشن، 11 اگست کو پشاور میں تاجران کنونشن جبکہ 18 اگست کو لکی مروت میں امن جرگہ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں