گستاخیوں کا سلسلہ جاری رہا توتیسری عالمی جنگ چھڑسکتی ہےالطاف حسین

الطاف حسین نے کہا کہ ہم عاشق رسول اوران کے غلام ہیں اورنبی پاک کی تعلیمات ہمیں تشدد کا درس نہیں دیتی

امریکا میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کا عالمی سطح پرکوئی نوٹس نہیں لیا گیا،الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ گستاخیوں کا سلسلہ جاری رہا توتیسری عالمی جنگ چھڑسکتی ہے۔


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں متحدہ بین المسلمین کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ امریکا میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کے خلاف عالمی سطح پرکوئی نوٹس نہیں لیاگپا۔میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ صدرآصف زرداری اپنے دورہ امریکا کے موقع پر جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے اس مسئلے پرمذمتی قرارداد پیش کریں۔

الطاف حسین نے کہا کہ ہم عاشق رسول اوران کے غلام ہیں اورنبی پاک کی تعلیمات ہمیں تشدد کا درس نہیں دیتی.
Load Next Story