سوشل میڈیا پر حقائق کو مسخ کیا جاتا ہے نوازالدین صدیقی
کسی بھی خبر کی وہ تصویر پیش کی جاتی ہے جو سچ نہیں ہوتی اور لوگ اس پر یقین بھی کرلیتے ہیں، اداکار
بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر حقائق کو مسخ کیا جاتا ہے اور وہ اس جھوٹ کے عادی ہوچکے ہیں۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا پہلے وہ سوشل میڈیا پر اپنے متعلق جھوٹی چیزیں دیکھ کر پریشان ہوتے تھے لیکن اب اس کے عادی ہوچکے ہیں۔
نوازالدین صدیقی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر کی وہ تصویر پیش کی جاتی ہے جو سچ نہیں ہوتی اور لوگ اس پر یقین بھی کرلیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی کا کردار مسخ کیا جائے اور لوگ اس پر یقین کرلیں تو یہ ان کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : انوراگ کشیپ اور میری دوستی نہیں ہے، نوازالدین صدیقی کا انکشاف
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ پہلے سوشل میڈیا کی بنیاد پر ساتھی فنکاروں کے متعلق رائے بناتے تھے لیکن حقیقت اس کے برعکس نکلتی تھی۔