’والد شہادت کی موت چاہتے تھے‘ جنید جمشید کے بیٹے کا انکشاف
جنید جمشید 7 دسمبر 2016ء کو طیارہ حادثے میں شہید ہو گئے تھے
نامور نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کے بیٹے بابر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد شہات کی موت چاہتے تھے۔
ایک تازہ انٹرویو میں بابر جنید جمشید کا کہنا تھا کہ جب ان کے والد شہادت کی باتیں کرتے تو وہ ڈر جاتے تھے اور والدہ بھی ناراض ہوتی تھیں۔
بابر کا کہنا تھا کہ ان کے بابا کہا کرتے تھے کہ وہ زندگی میں بہت گناہ کرچکے ہیں اسی لئے شہادت کی موت چاہتے ہیں تاکہ بغیر حساب کتاب جنت میں چلے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں : خراب معاشی حالات کے باوجود جنید جمشید نے قرضہ لوٹایا، وجاہت رؤف
جنید جمشید 7 دسمبر 2016ء کو طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے، انہوں نے کیریئر کے عروج پر گلوکاری کو خیرباد کہہ کر خود کو تبلیغ کیلئے وقف کردیا تھا۔