لاہور نویں محرم کی سکیورٹی ڈیوٹی سے غائب ہونے پر 14 پولیس اہلکار برخاست
اہلکاروں کیخلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا
نویں محرم کی سکیورٹی ڈیوٹی سے غائب ہونے پر 14 پولیس اہلکاروں کو برخاست کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں کے ڈیوٹی چھوڑ کر غائب ہونے پر ایس ایس پی آپریشنز نے سخت ایکشن لیتے ہوئے 14 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا۔
مذکورہ اہلکاروں کیخلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، برخاست ہونے والوں میں بلال، لیاقت، امیر علی، مذمل، شیر افضل، علی فراد، شمریز شامل ہیں۔
عامر، طارق بشیر، سہیل سجاد، علی رضا، اعجاز الحسن، بلال حمید، نوید بھی نوکری سے برخاست ہونے والوں میں شامل ہیں۔