مظفرگڑھ گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

شوہر نے تیز دھار آلے سے بیوی کی گردن کاٹنے کے بعد اپنی گردن بھی کاٹ ڈالی، پولیس


ویب ڈیسک July 16, 2024

گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا اور اپنی بھی گردن کاٹ کر خودکشی کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق بیٹ میر ہزار میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے سے گردن کاٹ کر قتل کر دیا، بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر نے اپنی بھی گردن کاٹ کر خود کشی کر لی۔

میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران بیچ بچاؤ کے لیے آنے والا شخص بھی تیز دھار آلے کے وار سے شدید زخمی ہوگیا۔

تھانہ بیٹ میر ہزار پولیس نے زخمی شخص اور میاں بیوی کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں