بکری کے بچے کی چوری کا تنازع فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

متاثرہ خاندان کو جس گھرانے پر شک تھا اُس نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، اہل خانہ


July 16, 2024
فوٹو فائل

پنجاب کے علاقے نارروال کے تھانہ صدر کی حدود میں بچی کا بچہ گم ہونے پر تین افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع نواحی گاؤں رتیاں خورد میں گزشتہ روز مقتولین کی بکری کا بچہ کھوگیا تھا جس پر انہوں نے اپنے پڑوسی پر شک کیا۔

اہل خانہ کے مطابق بکری کا بچہ چوری کرنے والے ملزمان نے گھر آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوئے جن میں خاتون بھی شامل ہیں۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا جبکہ موقع سے شواہد بھی اکھٹے کرلیے ہیں۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں اور پولیس اُن کے خلاف کارروائی سے گریز کررہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |