وکی کوشل ایمی ورک اور ترپتی ڈمری کی فلم ’بیڈ نیوز‘ کو نمائش کی اجازت مل گئی
‘بیڈ نیوز’ 2019 کی فلم ‘گڈ نیوز’ کا سیکوئل ہے جس میں اکشے، کرینہ، دلجیت دوسانجھ اور کیارا اڈوانی نے کام کیا تھا
بالی وڈ کے نامور فنکاروں وکی کوشل، ایمی ورک اور ترپتی ڈمری کی فلم 'بیڈ نیوز' کو انڈین سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں 'کسنگ' مناظر کا دورانیہ کم کرنے کی ہدایت کے ساتھ اسے یواے سرٹفکیٹ دیا گیا ہے اور جبکہ فلم کا دورانیہ دو گھنٹے 22 منٹ پر محیط ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ٹریلر میں تینوں اداکاروں کو کامیڈی مناظر میں اپنی جاندار پرفارمنس کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
فلم کی کہانی حاملہ ترپتی ڈمری کے گرد گھومتی ہے جس کے بچے کیلئے دو دعویدار وکی کوشل اور ایمی ورک میدان میں ہوتے ہیں۔
دھرما پروڈکشنز اور لیو میڈیا کلیکٹو کی پروڈیوس کردہ 'بیڈ نیوز' 2019 میں ریلیز ہونے والی گڈ نیوز سیریز کی دوسری فلم ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وکی کوشل، ایمی ورک اور ترپتی ڈمری کی فلم 'بیڈ نیوز' کا ٹریلر جاری
یہ بھی پڑھیں : فلم 'بیڈ نیوز' میں کامیڈی کرنا بہت مشکل تھا، ترپتی ڈمری
'گڈ نیوز' میں اکشے کمار، کرینہ کپور خان، دلجیت دوسانج اور کیارا اڈوانی نے اداکاری کی تھی۔