پیرو میں مسافر بس کے حادثے میں 20 افراد ہلاک

بس حادثہ جنوب وسطی اینڈیس میں واقع لوس لیبریٹیڈرس ہائی وے میں آیاکوشو ریجن میں پیش آیا

پیرو میں بس حادثات اکثر پیس آتے رہتے ہیں—فائل/فوٹو: سی این این

پیرو کے اینڈیس پہاڑی سلسلے میں بس حادثے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پیرو کی پولیس اور میڈیا نے بتایا کہ اینڈیس پہاڑیوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔


ہائی وے پروٹیکشن ڈویژن کے سربراہ جونی رولینڈو ویلڈیراما کا کہنا تھا کہ بس حادثہ جنوب وسطی اینڈیس میں واقع لوس لیبریٹیڈرس ہائی وے میں آیاکوشو ریجن میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق پیرو کے پہاڑی علاقوں میں بس حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔

قبل ازیں اپریل میں پیرو کے شمالی علاقے کیجامارکا ریجن میں بس دریا میں جا گری اور 25 افراد ہلاک ہوگئے تھے، اسی طرح گزشتہ برس ستمبر میں اینکو ریجن میں اسی طرح کے ایک حادثے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }